درختوں کے درمیان مسجد

اسلامیات سیریز

جماعت 1 تا 7

اسلامی تعلیمات، کردار سازی اور عملی زندگی کے لیے رہنمائی

سیریز کا تعارف

اسلامیات سیریز جماعت اول تا ہفتم کے لیے تیار کردہ ایک جامع نصاب ہے جو بچوں کو اسلام کے بنیادی عقائد، عبادات، سیرت اور اخلاقی تعلیمات سے روشناس کرتا ہے، اور انہیں اپنی روزمرہ زندگی میں ان پر عمل کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

اردو میڈیم
اسلامیات (اردو میڈیم)، کتاب 7اسلامیات (اردو میڈیم)، کتاب 6اسلامیات (اردو میڈیم)، کتاب 5اسلامیات (اردو میڈیم)، کتاب 4اسلامیات (اردو میڈیم)، کتاب 3اسلامیات (اردو میڈیم)، کتاب 2اسلامیات (اردو میڈیم)، کتاب 1
انگلش میڈیم
Islamic Studies، جماعت 7Islamic Studies، جماعت 6Islamic Studies، جماعت 5Islamic Studies، جماعت 4Islamic Studies، جماعت 3Islamic Studies، جماعت 2Islamic Studies، جماعت 1

ہماری تعلیمی سوچ

اسلامیات کی تعلیم نہ صرف ہماری قومی شناخت کی حفاظت کے لیے ناگزیر حیثیت رکھتی ہے بلکہ ہمارا دینی فریضہ بھی ہے۔ لیکن شروع ہی سے اس حوالے سے خاص کامیابی ہم حاصل نہیں کر سکے۔ اسلامیات کا نصاب اور کتب بالعموم اسلام سے متعلق معلومات کا ایک ذخیرہ ہوتی ہیں لیکن اس کے ذریعے طلبہ کو پُر اثر طریقے سے دین سکھانے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دلانے کی چنداں کوشش نہیں کی جاتی۔ کتاب میں موجود معلومات کو بچے یاد کر لیتے ہیں اور امتحان میں لکھ کر پاس ہو جاتے ہیں۔ جبکہ ایک معیاری اسلامیات کی کتاب اس طرز پر ترتیب دی جائے کہ وہ طلبا میں مناسب اور مثبت فکر و عمل کی رہنمائی کرے اور بچوں کے ذہن میں اسلام کے حوالے سے پیدا ہونے والے سوالات اور ابہام کو مؤثر انداز میں رفع کرے۔

احیا ایجوکیشن سروسز (Ehya Education Services) نے اپنی کتب میں انھی مسائل کو دور کرنے اور اسلامیات کو بطور نصابی مضمون طلبہ کے لیے مؤثر بنانے کی کوشش کی ہے۔ کتاب کی تیاری میں تین باتوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ سب سے پہلے تو یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ کتاب کا مقصد طالب علم کو صرف معلومات دینا نہیں بلکہ دینِ اسلام سے اس کا تعلق پیدا کرنا ہو۔ تصورات کو سمجھانے کے لیے انہیں روزمرہ زندگی کی مثالوں سے جوڑا گیا ہے۔ اسی مقصد کے لیے ہر جماعت کی سطح پر طلبہ کی ذہنی ساخت کو خاص طور پر یوں مد نظر رکھا گیا ہے کہ عقائد اور تصورات تدریجاً کھول کھول کر سمجھائے جائیں۔ اس حوالے سے خاص طور پر اس بات کا اہتمام کیا گیا ہے کہ بچے کی سطح پر اتر کر بات کی جائے۔ ہماری کتب کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ روایتی انداز سے ہٹ کر ہم نے اسلامیات کا اسلوب صرف موضوعاتی مضامین کی بجائے کہانیوں اور دلچسپ اسباق کا رکھا ہے۔ عموماً اسلامیات کا سبق شروع سے آخر تک صرف اور صرف معلومات بہم پہنچانے پر مشتمل ہوتا ہے۔ لیکن ہم نے اس بات پر توجہ دی ہے کہ طالب علم تصور اور مفہوم کو اچھی طرح سے جذب کر سکے۔ مزید برآں ہم نے موضوع سے متعلق ننھے ذہنوں میں پیدا ہونے والے سوالوں کا بھی جواب دینے کی کوشش کی ہے۔ ہماری کتاب کی تیسری خصوصیت جو احیا کی کتب کو ممتاز کرتی ہے، وہ اس کی مشقیں ہیں۔ نصابی کتب میں مشقی سوالات بالعموم قوّتِ حافظہ کی جانچ والے ہوتے ہیں۔ ہم نے مشق اور سرگرمیوں کے ذریعے یہ یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ طلبہ سبق کے حاصلاتِ تعلّم اور بنیادی تصورات کو اچھی طرح سے سمجھ کر ذہن نشین کر لیں۔ اس کے علاوہ طلبہ کا قرآنِ مجید کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کے لیے بھی مستقل ایک حصہ شامل کیا گیا ہے۔ ان تمام خصوصیات کی بِنا پر ہم پُر امید ہیں کہ یہ کتاب نہ صرف تعلیمی ضروریات کو پورا کرے گی بلکہ طلبہ میں پڑھنے کا شوق اور جذبہ بھی پیدا کرے گی۔

اہم خصوصیات

  • قرآن و سنت کی روشنی میں تعلیمات
  • اخلاق و کردار کی عملی تربیت
  • روزمرہ زندگی سے متعلق اطلاق
  • عمر کے مطابق تدریجی اور مربوط مواد
  • اردو اور انگلش دونوں میڈیم میں دستیاب
  • اساتذہ کے لیے تدریسی رہنمائی

کچھ احیا کے بارے میں

اِحیاء ایجوکیشن سروسز تعلیم کے میدان میں روبہ عمل ایک ادارہ ہے جو اپنی دینی شناخت پر اصرار کرتے ہوئے اپنی تہذیبی روایت سے جڑے ہر رنگ کو اپنا سمجھتا ہے اور تعلیمی مقاصد کا تعیّن از سرِ نو انھیں پیمانوں پر کرنا چاہتا ہے جو ایک ہزار برس تک ہماری عظمت کے ضامن رہے اور جن کا حصول آج بھی ہمیں پستیوں سے نکالنے کا ایک یقینی لائحۂ عمل ہے۔ شرط یہ ہے کہ اپنی متاعِ گم گشتہ کی تلاش کا یہ سفر جدّت اور اختراع سے ہم آہنگ اور اس کے علمی معیارات پر پورا اترنے والا ہو۔ یہ کام ادھورا ہو گا اگر اس کو انجام دینے والے اصحاب خونِ دل و جگر سے پرورش لوح و قلم نہ کریں۔ اسی آدرش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے معیاری درسی کتب کی تیاری کا بِیڑہ اٹھایا گیا ہے۔ ہر کتاب پر کام شروع کرنے سے پہلے تفصیلی تحقیق کر کے درست تجزیہ کرنے کی کوشش کی گئی کہ اس مضمون میں اس عمر کے بچے کو کیا پڑھانا مقصود ہے اور مروجہ کتب میں کن کن پہلوؤں سے عموماً صرفِ نظر کیا جاتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارا کام ان شاءاللہ ماہرین فن اور اساتذہ کے معیار پر پورا اترے گا اور ساتھ ہی ملک و ملت کے لیے بھی مفید قرار پائے گا۔

اگر یک قطرہ خون داری، اگر مشتِ پری داریبیا من با تو آموزم طریقِ شاہبازی را
— علامہ محمد اقبال —
علامہ محمد اقبال